اکتوبر 6, 2026

 پشتون ثقافت بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا اہم اور خوبصورت حصہ ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان

0
Balochistan Chief Minister Sarfraz Bugti discussing successful security operation in Mastung

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پشتون برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون ثقافت بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا اہم اور خوبصورت حصہ ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پشتون ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری، بہادری، بھائی چارے اور انسان دوستی کی اعلیٰ روایات نمایاں ہیں۔ بلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے اور یہی تنوع صوبے کی اصل خوبصورتی اور قوت ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پشتون برادری نے بلوچستان کی سماجی، ادبی، سیاسی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ثقافتی ورثے کا تحفظ نئی نسل کو اپنی تاریخ، اقدار اور شناخت سے جوڑنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ثقافتوں، زبانوں اور روایات کا احترام اور فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پشتون کلچر ڈے امن، بھائی چارے، باہمی احترام اور رواداری کے فروغ کا پیغام دیتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پشتون برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی روایات کا فروغ معاشرے میں ہم آہنگی اور باہمی احترام کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے