اکتوبر 6, 2026

پیپلز پارٹی حب کے ضلعی صدر شریف پالاری کا آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حب لسبیلہ یونین آفس کا وزٹ

0
shareef-palari-

حب:— پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر شریف پالاری آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حب لسبیلہ کے یونین آفس تشریف لائے یونین آفس پہنچنے پر بلوچستان خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین و جنرل سیکرٹری ایسوسی ایشن مٹھل خان جمالی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز مہمان کا پرتپاک ویلکم کیا، اس موقع پر ضلعی صدر شریف پالاری نے ٹرانسپورٹ رہنما میر منظور احمد زہری کو حب لسبیلہ کے لئے سینیئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور روایتی اجرک پہنائی اس موقع پر جنرل کونسلر شمں علی فرام جعفرآباد، پیپلز پارٹی نظر چورنگی کے سینئر رہنما عبد الستار لانگو بھی موجود تھے،ملاقات میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل پر تفصیلی ڈسکشن ہوئی، جس پر ضلعی صدر نے مکمل سپورٹ کا یقین دلایاـــــ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے