گڈانی کشتی حادثہ: دو نوجوانوں عامر اور عبدالسلام کی وفات پر محمد شریف پالاری کی تعزیت و فاتحہ خوانی
گڈانی: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر محمد شریف پالاری نے گڈانی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں عامر ولد نور بخش اور عبدالسلام ولد نور بخش کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے گدور گوٹھ میں ان کے گھر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر غنی گدور (وائس چیئرمین)، مراد گدور (بوٹ کے کونسلر)، جمعہ گدور، یاسین پالاری، صاحبزادے محمد شریف پالاری سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔
محمد شریف پالاری نے دونوں نوجوانوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گڈانی کشتی حادثہ ایک انتہائی افسوسناک سانحہ ہے، جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور کئی خاندان گہرے دکھ اور صدمے سے دوچار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور غم کی گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
اس موقع پر عامر اور عبدالسلام کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ دونوں مرحوم نوجوانوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین
