اکتوبر 6, 2026

ریاست مخالف بیانیہ: بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف، 95 یونیورسٹی اساتذہ شامل

0
babar-yousaf-zai

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے ریاست مخالف بیانیے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین میں 95 یونیورسٹی اساتذہ بھی شامل ہیں، جبکہ مزید دو اساتذہ کے خلاف کیسز زیرِ التوا ہیں بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ برطرف سرکاری ملازمین پاکستان مخالف بیانیہ چلا رہے تھے اور انہوں نے سرکاری ملازمت کے حلف کی خلاف ورزی کی۔ ان کے مطابق ریاست کے خلاف بیانیے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا معاون محکمہ داخلہ نے کہا کہ سرکاری مراعات حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کے خلاف مبینہ طور پر منفی بیانیہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق ریاست مخالف بیانیے کے الزام میں محکمہ صحت کے تین ملازمین سمیت مجموعی طور پر پانچ دیگر سرکاری ملازمین کو بھی ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے