گڈانی: حبکو کنڈ کے قریب کشتی الٹنے کے افسوسناک حادثے پر دل افسردہ ہے، وڈیرہ شاہنواز حسن لاسی جاموٹ
گڈانی: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لسبیلہ کے ضلعی صدر، سینئر رہنما، قبائلی شخصیت وڈیرہ شاہنواز حسن لاسی جاموٹ نے حبکو کنڈ کے قریب کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کے لیے جانے والی کشتی الٹنے کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وڈیرہ شاہنواز حسن لاسی جاموٹ نے کہا کہ روزگار کے سلسلے میں سمندر کا رخ کرنے والے محنت کش ماہی گیروں کے ساتھ پیش آنے والا یہ حادثہ انتہائی دل خراش اور افسوسناک ہے۔ تین ماہی گیروں کو بحفاظت سمندر سے نکال لیے جانے کی خبر باعثِ اطمینان ہے، تاہم دیگر افراد کے حوالے سے تشویش بدستور برقرار ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریسکیو اور سرچ آپریشن کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور کرب کی گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
وڈیرہ شاہنواز حسن لاسی جاموٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محفوظ رہنے والے تمام ماہی گیروں کو جلد مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے اور سمندر میں موجود دیگر افراد کے بارے میں بھی خیر و عافیت کی خبر عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ تمام متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
