اکتوبر 6, 2026

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند کا ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس

0
shahid-rind

کوئٹہ، 12 ستمبر 2026:معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوریزئی کے والد محمد اعظم خان پٹھان، ریٹائرڈ سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات، کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے شاہد رند نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والد کا انتقال اہل خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے