پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی ترجمان جنرل کونسلر محمد جان مری اور بولان ڈیجیٹل نیوز چینل کے الیاس کمبوہ نے چیف آفیسر سے ملاقات کی ملاقات میں حب شہر میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی
اس موقع پر کونسلر محمد جان مری نے کہاکہ محسن حب میر علی حسن زہری کی قیادت میں ضلع حب دن بہ دن ترقی کی راہ پر گامزن ہے میر علی حسن زہری کی حب میں لائی گئی بےشمار ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے محسن حب میر علی حسن زہری عوامی خدمت میں شب و روز محنت کررہے ہیں انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی میر علی حسن زہری کی جرات مندانہ قیادت میں ضلع حب سمیت پورے بلوچستان میں سب سے مظبوط پارٹی بن کے ابھرے گی عوامی محبت اور عوام کا میر علی حسن زہری کی قدم بے قدم ساتھ یہ ان کی کامیابی و کامرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے
