ایکسائز اینڈ نارکوٹکس سائوتھ زون کی بڑی کاروائی
حب(رپورٹ /لعل محمد برفت ) ایکسائز اینڈ نارکوٹکس سائوتھ زون کی گڈانی کے ساحل پر بڑی کاروائی 74ارب روپے ما لیت کی ایک ٹن 13کلو گرام آئس برآمد ، جمعرات کے روز ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ساؤتھ زون بلوچستان محمد زمان خان نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ٹیم نے ساحلی علاقے گڈانی میں 1013 کلو گرام ( ایک ٹن اور 13کلو گرام خالص آئس ( کرسٹل میتھمفیٹا ما ئن ) برآمد کرلیا جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت.19 74ارب روپے بنتی ہے ڈائر یکٹر جنرل سائوتھ زون محمد زمان خان نے کہا کہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ٹیم نے اس بڑی کاروائی سے ڈرگ مافیا کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے انشائ اللہ آئندہ بھی اسی طرح وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور چیف سیکر یٹر ی بلو چستان شکیل قادر خان کے ویژن کے مطابق ڈرگ فری بلوچستان اور ڈرگ فری پاکستان کے تحت منشیات کے خلاف کاروائیاں جارہی رہینگی، ڈائر یکٹر جنرل ایکسائز ساوتھ زون بلوچستان محمد زمان خان نے گزشتہ دو سالوں کی مختلف کاروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یہ تاریخی بر آمدگی گزشتہ دو سالوں کے دوران ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ساحلی پٹی پر کی جانے والی کامیاب کارروائیوں کا تسلسل ہے میگا میرین آپریشن کے دوران 425 کلو گرام آئس ، 20 کلو گرام چرس، اور 5,076 یونٹ غیر ملکی شراب و بیئر بر آمد کی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 31,35 ارب روپے بنتی ہے اسی طرح اینٹی نارکوٹکس نے دوران کاروائی 200 کلو گرام آئس 600 کلوگرام چرس، اور 8,000 یونٹ غیر ملکی شراب و بیئر بر آمد کی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 28 ارب روپے ہو تی ہے جسے عالمی یوم انسداد منشیات پر تلف کیا گیا علا وہ ازیں 10,000 یونٹ غیر ملکی شراب بر آمد کی گئی جس کی مالیت ایک کروڑ 85لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ ساحلی سمگلنگ آپریشن کے دوران 3.717 یونٹ غیر ملکی شراب و بیئر بر آمد کی جس کی مالیت 78.5 لاکھ روپے ہو تی ہے ایکسائز کی ٹار گینڈ ریڈ کے دوران 750 یونٹ غیر ملکی شراب و بیئرزپکڑی جس کی مالیت 9لاکھ 82 ہزار 800 روپے بتا ئی جا تی ہے محمد زمان خان نے بتایاکہ1,638 کلو گرام آئس کر سٹل 620 کلو گرام چرس ( حشیش)، اور 27.543 بوتلیں / کین غیر ملکی شراب و بیئر برآمد کی گئی جس کی بین الاقوامی مالیت 133,56 ارب روپے بنتی ہے ڈائریکٹر جنرل محمد زمان خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ منشیات کی سمگلنگ کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھے گا، ملک کی نوجوان نسل کا تحفظ کرے گا اور پاکستان کی ساحلی سرحدوں کو محفوظ بنائے گا
