ستمبر 2, 2026

ایوان صحافت بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

0
mtn

ماتلی: بدین کے معذور افراد محمد صادق علی انصاری، کاشف الرحمان احمداڻي، مختیار علی رند، علی حسن خاصخیلی اور غلام قادر چانڈیو کی قیادت میں ایوان صحافت بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر احتجاج کرنے والے معذور افراد نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بدین میں کئی سال سے معذور افراد کی تعلیم، تربیت اور سرٹیفکیٹ کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے نائو پی ڈی ایف ادارے کو بند نہ کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ ادارہ سندھ کے مختلف اضلاع میں معذور افراد کو سہولیات فراہم کر رہا ہے اور بدین میں بھی اس کی خدمات سے بڑی تعداد میں معذور افراد مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بدین میں ادارہ بند کردیا گیا تو معذور افراد میں شدید مایوسی پھیل جائے گی اور انہیں تعلیم اور سرٹیفکیٹ کے حصول سمیت دیگر سہولیات کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔مظاہرین نے سندھ حکومت اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ ادارے کو بند کرنے کے بجائے اس کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ معذور افراد کو تعلیم اور دیگر ضروری سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے