ستمبر 2, 2026

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا تحفظ کیلئے احتجاج، سجاول کے رشتہ داروں سے جان کا خطرہ، خاتون کا الزام

0
mtn2

ماتلی : ضلع سجاول کی تحصیل جاتی کے گاؤں خواجہ تڑ سے تعلق رکھنے والی پسند کی شادی کرنے والی خاتون پروین کلہوڑو نے اپنے شوہر سکندر پٹھان کے ہمراہ ایوانِ صحافت بدین کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایوان صحافت بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروین کلہوڑو نے الزام عائد کیا کہ اس نے اپنے ہی گاؤں کے رہائشی سکندر پٹھان سے بدین کی عدالت میں پسند کی شادی کی ہے، جس پر اس کے رشتہ دار امیر علی کلہوڑو، مدد علی، گل شیر اور وزیر علی کلہوڑو مبینہ طور پر ان کے جان کے دشمن بن گئے ہیں۔پروین کلہوڑو نے الزام لگایا کہ انہیں قتل کرنے کی مبینہ کوشش کیلئے عارو پٹھان، لطیف پٹھان اور دیگر افراد کو ان کے پیچھے لگایا گیا ہے، جس کے باعث انہیں اپنی جان کا خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے آئی جی سندھ، ایس ایس پی بدین اور ایس ایس پی سجاول سے مطالبہ کیا کہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے اور انہیں مبینہ طور پر دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے