بلوچستان میں ایف سی بلوچستان نارتھ اور سول انتظامیہ کے ہاہمی تعاون سے ایک ماہ میں درجن سے زائد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ماہِ جولائی کے دوران ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کے باہمی تعاون سے 14 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، جن کا مقصد عوامی مسائل براہِ راست سننا اور ان کے بروقت حل کو یقینی بنانا تھا۔
کھلی کچہریوں میں حکام نے مقامی شہریوں، قبائلی عمائدین اور مشران کے مسائل و تجاویز سنیں اور قابلِ حل مسائل کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے۔
مقامی شہریوں اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اس مشترکہ اقدام کو سراہا اور عوام کو ان کی دہلیز پر مسائل کے اظہار اور حل کا موقع فراہم کرنے پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
