اگست 29, 2026

صوبائی حکومت کے تعلیم کے ساتھ ہنرمندی کے فروغ کے وڑن کے تحت محکمہ تعلیم کے تعاون اور یونیسیف کے اشتراک سے ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP) کے ذریعے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول گوادر میں جماعت ہفتم، ہشتم اور نہم کے 89 طلبہ کو کشتی سازی کے عملی و فنی ہنر کی تربیت دی جا رہی ہے

0
unicef-balochistan

گوادر27 اگست ۔ صوبائی حکومت کے تعلیم کے ساتھ ہنرمندی کے فروغ کے وڑن کے تحت محکمہ تعلیم کے تعاون اور یونیسیف کے اشتراک سے ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP) کے ذریعے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول گوادر میں جماعت ہفتم، ہشتم اور نہم کے 89 طلبہ کو کشتی سازی کے عملی و فنی ہنر کی تربیت دی جا رہی ہے یونیسف کے ضلعی پروگرام منیجر عادل نودزئی کے مطابق پروگرام کا مقصد طلبہ کو روایتی تعلیم کے ساتھ عملی اور روزگار سے منسلک مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ تربیت میں کشتی کے ڈیزائن، پیمائش، لکڑی کی کٹنگ، جوڑائی اور ساخت کی تیاری سمیت کشتی سازی کے مختلف مراحل شامل ہیں پروگرام کی نمایاں کامیابی یہ ہے کہ طلبہ نے عملی طور پر اپنی کشتیاں بھی تیار کر لی ہیں جو ان کی محنت، فنی صلاحیت اور خوداعتمادی کا واضح ثبوت ہے۔ گوادر کی ساحلی شناخت اور کشتی سازی کی تاریخی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام مقامی روایتی ہنر کو جدید اسکلز ایجوکیشن سے جوڑنے کی موثر کوشش ہےیہ پروگرام نوجوانوں کو ہنرمند، خودکفیل اور عملی زندگی کے لیے تیار کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر روزگار اور معاشی مواقع کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے.۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے