اگست 29, 2026

ایس پی حب کی جانب سے ایس ایچ او بیروٹ عطاء اللہ جاموٹ کو بہترین کارکردگی پر توصیفی خط

0
attaulah-jamot-hub

ایس پی حب نے پولیس اسٹیشن بیروٹ کے ایس ایچ او عطاء اللہ جاموٹ کو بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی، لگن اور نمایاں عملی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر توصیفی خط (Letter of Appreciation) سے نوازا۔
ایس پی حب کے مطابق عطاء اللہ جاموٹ کی گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پیش قدمانہ حکمتِ عملی، انتھک محنت اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں امن و امان کے قیام، جرائم کے سدباب اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے قابلِ تحسین نتائج حاصل ہوئے۔
ایس پی حب نے ایس ایچ او بیروٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی فرض شناسی، قائدانہ صلاحیتوں اور ٹیم ورک کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے