شہدادکوٹ میں بھی ملک بھر کی طرح دونوں جہانوں کے آقا اور کائنات کے محسن، حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آمد کی خوشی میں عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا
شہدادکوٹ میں بھی ملک بھر کی طرح دونوں جہانوں کے آقا اور کائنات کے محسن، حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آمد کی خوشی میں عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ہر طرف "آمدِ مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مرحبا” کے نعرے گونج رہے ہیں۔ عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مرکزی جلوس میاں غلام صدیق کے مزار سے برآمد ہوا، جس میں ثناء خواں اپنی پُرسوز آواز میں نعتیں پڑھ کر عاشقانِ مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دل موہ رہے ہیں۔ عقیدت مند حضورِ اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آمد کی خوشی میں الگ الگ ریلیاں بھی منعقد کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، راجہ سہیل سومرو کی قیادت میں ‘خلقِ خدمت’ ٹیم کی جانب سے جلوسوں کے شرکاء کے لیے ٹھنڈے پانی کا کیمپ بھی لگایا گیا۔
