اگست 29, 2026

دہشتگردوں کا نام نہ لینا خوف کی علامت ہے.میرضیاء اللہ لانگو

0
meer-zia-langove

کوئٹہ: (23 اگست 2026) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا نام نہ لینا خوف کی علامت ہے، جبکہ سرانان حملے کی ذمہ داری ایک دہشتگرد تنظیم پہلے ہی قبول کر چکی ہے۔

اپنے بیان میں میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بعض سیاسی رہنما اپنی جان کے خوف کی وجہ سے دہشتگرد تنظیموں کا نام لینے سے گریز کرتے ہیں اور پھر ساری ذمہ داری حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈروں کو خوف کی وجہ سے شارٹ کٹ اختیار کرنے کے بجائے عوام کے سامنے اصل حقائق بیان کرنے چاہئیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اپنی جان کے خوف کی وجہ سے دہشتگردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوف اور ڈر ایسا رویہ ہے جو قیادت کے شایانِ شان نہیں، بلکہ دوغلے پن کے مترادف ہے۔

میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ عوام سے حقائق چھپا کر ہر معاملے کا ملبہ حکومت پر ڈالنا درست طرزِ عمل نہیں۔ ایک حقیقی سیاسی رہنما کو میدان میں رہ کر عوام کی قیادت کرنی چاہیے اور سچائی کو لوگوں تک پہنچانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشتون عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے کے بجائے انہیں غلط راستہ دکھانا پشتون دوستی نہیں بلکہ پشتونوں کے ساتھ کھلی دشمنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے