اگست 29, 2026

بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، بلوچستان کی سیاسی و معاشی، امن و امان و دیگر صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

0
balochistan-national-worksh

اسلام آباد:
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی امور، بجٹ سے متعلق معاملات اور صوبے کو درپیش دیگر اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی و صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی، علاقائی عمائدین اور معتبرین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران بلوچستان کے موجودہ حالات اور صوبے کو درپیش سیاسی، معاشی، امن و امان، انتظامی اور ترقیاتی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ورکشاپ کے شرکاء نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے سامنے بلوچستان کے مختلف معاملات اور عوامی مسائل کو کھل کر پیش کیا جبکہ صوبے میں پائیدار ترقی، امن و استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراء بھی پیش کیں۔
میر عبدالرؤف رند نے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کو بلوچستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں انتہائی اہم، مثبت اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے معاملات پر براہ راست اور کھل کر تبادلہ خیال ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء ان دنوں اسلام آباد کے دورے پر ہیں، جہاں مختلف سیشنز اور ملاقاتیں جاری ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے