اگست 29, 2026

ضلع لسبیلہ میں بریسٹ فیڈنگ منتھ 2026 کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اوتھل میں ضلعی سطح کا اہم آگاہی مہم کے سلسلے سے میٹنح منعقد

0
balochistan goverment

اوتھل20اگست ۔ ضلع لسبیلہ میں بریسٹ فیڈنگ منتھ 2026 کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اوتھل میں ضلعی سطح کا اہم آگاہی مہم کے سلسلے سے میٹنح منعقد کیا گیا، جس کا مقصد ماوں اور خاندانوں میں ماں کے دودھ کی اہمیت، اس کے طبی فوائد اور بہتر بریسٹ فیڈنگ پریکٹسز کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ میٹنگ کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر سید فرید اللہ شاہ ہاشمی نے کی۔سیمینار کا آغاز ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر محمد یوسف رونجھو نے کیا۔ انہوں نے تمام شرکاءکو خوش آمدید کہا اور بریسٹ فیڈنگ منتھ منانے کے مقاصد اور اس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ اور محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے UNICEF کے تعاون سے جاری غذائی پروگرامز اور ماں کے دودھ کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر سید فرید اللہ شاہ ہاشمی، ڈپٹی ڈی ایچ او قمر اللہ رونجھو اور ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر محمد یوسف رونجھو نے کہا کہ ماں کا دودھ نومولود بچے کے لیے قدرت کا بہترین اور مکمل غذائی ذریعہ ہے، جو بچے کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ اسے مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔مقررین نے کہا کہ بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ شروع کرنا انتہائی ضروری ہے، جبکہ پیدائش سے لے کر پہلے چھ ماہ تک بچے کو صرف اور صرف ماں کا دودھ پلایا جائے۔ چھ ماہ کی عمر مکمل ہونے کے بعد بچے کو مناسب اضافی غذا دینے کے ساتھ ماں کا دودھ بھی جاری رکھنا چاہیے تاکہ بچے کو مطلوبہ غذائیت ملتی رہے اور اس کی صحت مند نشوونما یقینی بنائی جا سکے۔مقررین نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ صرف بچے کی غذائی ضروریات پوری کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ ماں اور بچے کے درمیان مضبوط تعلق قائم کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ ماں کا دودھ بچے کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے اور مختلف بیماریوں کے خطرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے لیے صرف محکمہ صحت کی کوششیں کافی نہیں بلکہ ہیلتھ ورکرز، کمیونٹی، خاندانوں اور متعلقہ اداروں کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ماوں کو دورانِ حمل اور بچے کی پیدائش کے بعد بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے درست معلومات، بروقت رہنمائی، مشاورت اور عملی معاونت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر دوپاسی جہانگیر بلوچ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مرف سعد اللہ ،نیشنل پروگرام کی ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر زارا قیوم سمیت لیڈی ہیلتھ ورکرز ودیگر نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے