پا کستان ہما رے بزرگو ں کی قربانیوں کی بد ولت حاصل ہوا آج کی آزادی کا دن پاکستان کے کونے کونے میں رہنے والو ں کی آزادی کا دن ہے.سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
حب . سینیٹ کی انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کی چیئر پر سن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پا کستان ہما رے بزرگو ں کی قربانیوں کی بد ولت حاصل ہوا آج کی آزادی کا دن پاکستان کے کونے کونے میں رہنے والو ں کی آزادی کا دن ہے بلو چستان پا کستان کا دل ہے ، سیکیورٹی فوسز ، مزدوروں اور محبت کشوں پر حملہ کرنے والے اور بلو چستان کا امن تبا ہ کرنے والے بلو چستان کے محافظ نہیں ہوسکتے ، بلو چستان کا سکون ، روزگار تباہ کرنے والے ہما رے دوست بھی نہیں ہوسکتے ان خیالا ت کااظہا ر زہری فارم ہا ئوس میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقد ہ رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ ہر محرومیوں کی وجہ سے با ہر سے نہیں بلکہ اندر کے لوگوں کی وجہ سے بھی آتی ہے بد غمانی ، سفارش ، اور اجارہ داری کی وجہ سے یہاں پر ترقی کا راستہ رک جا تا ہے اور پا نی ، بجلی، روزگا ر ، اسکو ل ،ہسپتال جیسی بنیا دی ضروریا ت سے ہما رے لو گوں محرو م ہو جا تے ہیں ، ضلع حب میں سیاسی تبد یلی کے بعد یہاں پر لو گوں کو بنیا دی ضروریا ت میسر آرہی ہے ،عوام کسی کے کہنے میں نہ آئے بلکہ جمہور ی انداز سے اپنا حق ما نگیں انہوں نے کہا کہ ملک دشمنو ں سے ملکر اپنی بہن بھا ئیوں کو مارے اور تر قیاتی منصوبو ں کو نقصان پہنچانے والے ہمدر دنہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلا ئیں ہما رے پاس ہنر مندلو گوں کی کمی نہیں انھیں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیئے ملکر کام کرنے ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو مار کر ہمیں کچھ حاصل نہیں ہو گا انتشار گریز کرتے ہو ئے ملک و قوم کی تعمیر و تر قی کے لیئے مل جل کام کرنے کی ضرورت ہے
