وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کوئٹہ، 08 اگست :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ والدہ کا انتقال ایک عظیم صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اس مشکل اور غم کی گھڑی میں بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
