مکران ڈویژن میں فضائی سفر کے ایک نئے دور کا آغاز، ساؤتھ ایئر لائن کی پہلی پرواز کراچی سے تربت پہنچ گئی، ضلعی انتظامیہ اور ایئر لائن حکام نے مسافروں کا استقبال کیا۔
ساؤتھ ایئر لائن کی پہلی پرواز کراچی سے مسافروں کو لے کر تربت پہنچی جہاں ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ایس پی کیچ کیپٹن (ر) زوہیب محسن اور دیگر حکام نے مسافروں اور ایئر لائن انتظامیہ کا استقبال کیا۔ بعد ازاں پرواز تربت سے کوئٹہ روانہ ہوگئی۔ ساؤتھ ایئر لائن کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ سیکیورٹی بریگیڈیئر عامر نے کہا کہ مکران کے عوام کو محفوظ، معیاری اور کم خرچ فضائی سہولت فراہم کرنے کے لیے سروس کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ مستقبل میں مسافروں کی تعداد بڑھنے پر مزید پروازیں بھی شروع کی جائیں گی
