نومبر 22, 2026

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جنیوا میں عالمی پارلیمانی کانفرنس برائے انسانی حقوق میں پاکستان کی نمائندگی

0
samina-c

جنیوا: سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ انٹر پارلیمنٹری یونین (IPU) کی عالمی پارلیمانی کانفرنس برائے انسانی حقوق میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

12 اور 13 نومبر 2026 کو منعقد ہونے والی اس عالمی کانفرنس کا مرکزی موضوع ’’بدلتے ہوئے دور میں انسانی حقوق کا تحفظ، پارلیمانوں کی ذمہ داری‘‘ تھا، جس میں دنیا بھر سے پارلیمانی نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ، بنیادی آزادیوں کے فروغ، انسانی وقار کے احترام اور ان مقاصد کے حصول میں پارلیمانوں کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ اور پارلیمانی ذمہ داریوں سے متعلق عالمی سطح پر ہونے والی اہم مشاورت اور پیش رفت میں شرکت کی۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد انسانی حقوق سے متعلق عالمی وعدوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے اور دنیا بھر میں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمانوں کے کردار کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

جنیوا میں ہونے والی یہ کانفرنس انسانی حقوق کے عالمی تقاضوں اور پارلیمانی اداروں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر مکالمے اور تعاون کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے