نومبر 7, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بینائی سے محروم شہری محمد زاہد کی ملاقات، علاج کے لیے مکمل تعاون اور بے روزگار دوست کو روزگار کے لیے رکشہ فراہم

0
zahid-ki-meer-sarfraz-bught

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بینائی سے محروم شہری محمد زاہد نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ نے محمد زاہد کی مالی معاونت، آنکھوں کے علاج اور بینائی کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ ان کے غریب اور بے روزگار دوست جان محمد کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے رکشہ تحفے میں دے دیا۔اس موقع پر محمد زاہد اور جان محمد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبہ انسانیت اور عوام دوستی کو سراہا۔محمد زاہد نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی عوام کے دکھ درد کو سمجھنے اور مشکل حالات میں ان کا ساتھ دینے والے متحرک وزیراعلیٰ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اس سے قبل بھی ان کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی اور روزگار کا بندوبست کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہمیشہ ہماری مشکلات کو سمجھا اور ہمیں کبھی خالی ہاتھ واپس نہیں بھیجا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل خدمت ہے، کسی ضرورت مند کے چہرے پر مسکراہٹ لانا ان کے لیے سب سے بڑا اطمینان ہے۔ محمد زاہد کی آنکھوں کے علاج اور بینائی کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ اگر ان کا علاج لندن، امریکہ، دبئی یا دنیا کے کسی بھی ملک میں ممکن ہوا تو وہاں بھی علاج کے انتظامات کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل میں گھرے اپنے شہریوں کا سہارا بنے، کسی مستحق کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ معذوری کسی انسان کی صلاحیتوں اور عزت نفس میں کمی کا باعث نہیں بنتی بلکہ ایسے افراد کو باعزت زندگی اور خودمختار روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی کوشش ہے کہ صوبے کا کوئی بھی مستحق شہری علاج، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محروم نہ رہے۔ انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور عوام کی مشکلات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے