نومبر 1, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

0
youme-siah-kashmir-cm-

کوئٹہ (27 اکتوبر 2026): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، جو ان کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی یاد دلاتا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی قوم کشمیری عوام کو اپنا بھائی اور کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، جبکہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جانا ضروری ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں پر مظالم کی اطلاعات تشویش ناک ہیں، جن کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جانا چاہیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کشمیری عوام کی لازوال قربانیاں ان کے عزم، حوصلے اور حقِ آزادی کے لیے جدوجہد کی گواہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جائے تاکہ کشمیری عوام اپنی امنگوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے