حب: شہر میں کل سے بجلی کی طویل بندش، شہری شدید پریشان
حب: شہر میں کل سے بجلی کی طویل بندش، شہری شدید پریشان شہریوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے جی ایم اور متعلقہ حکام بجلی کی بحالی کے معاملے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں
حب شہر میں گزشتہ روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مسلسل بجلی بند رہنے سے گھروں، کاروباری مراکز اور دیگر معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ شدید گرمی میں شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل دورانیے کی بجلی کی بندش کے باوجود تاحال بجلی بحال نہیں کی جا سکی، جس سے عوام میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
شہریوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے جی ایم اور متعلقہ حکام بجلی کی بحالی کے معاملے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی فراہمی بحال کرائیں اور طویل لوڈشیڈنگ یا فنی خرابی کی وجوہات سے شہریوں کو آگاہ کیا جائے۔
عوام کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی بندش کا مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو شدید گرمی میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے
