نومبر 24, 2026

تعلقہ سجاول کے گاوں ناتھو خاصخیلی کی رہائشی ثمینہ خاصخیلی اور ٹنڈو غلام حیدر کے رہائشی شیر دین خاصخیلی نے پسند کی شادی کرلی جوڑا تحفظ کی فراہمی کے لیے ماتلی پریس کلب پہنچ گیا۔

0
mtn-news-new

ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) تعلقہ سجاول کے گاوں ناتھو خاصخیلی کی رہائشی ثمینہ خاصخیلی اور ٹنڈو غلام حیدر کے رہائشی شیر دین خاصخیلی نے پسند کی شادی کرلی۔ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑا تحفظ کی فراہمی کے لیے ماتلی پریس کلب پہنچ گیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ خاصخیلی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی آزادانہ مرضی اور رضامندی سے شیر دین خاصخیلی کے ساتھ شادی کی ہے تاہم ان کے رشتہ دار شادی کے فیصلے پر سخت ناراض ہیں۔ جس کے باعث انہیں عدم تحفظ کا سامنا ہے اور وہ دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔جوڑے نے اعلی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ انہیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے رشتہ داروں سے زندگی کی ضمانت لی جائے تاکہ وہ کسی خوف و خطر کے بغیر اپنی ازدواجی زندگی گزار سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے