نومبر 23, 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر اہم سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

0
zardari-

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر اہم سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور صدرِ مملکت کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر شیری رحمان بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے ملکی سیاسی استحکام، جمہوری اداروں کے مؤثر کردار اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر سیاسی قیادت نے باہمی مشاورت، افہام و تفہیم اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے قومی مسائل کے حل اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں مختلف سیاسی رہنماؤں کی شرکت قومی معاملات پر مشاورت اور سیاسی رابطوں کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے