نومبر 22, 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد

0
cm-baloxhistan

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی محبت، بھائی چارے، امن اور روشنیوں کا خوبصورت پیغام دیتی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ملکی معاشرے کا اہم اور قابل قدر حصہ ہیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام ہماری معاشرتی اقدار کا بنیادی جزو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہندو برادری سمیت تمام اقلیتی برادریوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ بلوچستان میں تمام شہریوں کو بلا امتیاز مذہب و عقیدہ مساوی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے جان و مال، مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دیوالی کے اس پرمسرت موقع پر ہمیں نفرتوں کے خاتمے، محبت، برداشت، بھائی چارے اور امن کے فروغ کا عہد کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے