حب : جھاڑیوں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
حب چوکی کے علاقے میں سری بیکری کے قریب جھاڑیوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش کو تھانے کی ضروری کارروائی کے بعد حب سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 45 سے 50 سال بتائی جا رہی ہے، جبکہ ولدیت اور وجۂ موت نامعلوم ہیں۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
