نومبر 2, 2026

اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد نور چنا کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے خصوصی اقدامات کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ماتلی میں جلدی امراض کے حوالے سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

0
mtn-33

اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد نور چنا کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے خصوصی اقدامات کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ماتلی میں جلدی امراض کے حوالے سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 300 سے زائد مریضوں نے ماہر ڈاکٹروں سے اپنا طبی معائنہ کروایا۔کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت طبی معائنے کے ساتھ ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر 15 مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بھی شرکت کی اور مفت ادویات کی فراہمی میں اپنا تعاون پیش کیا۔کیمپ میں معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر خالد ابڑو اور ان کے صاحبزادے ڈاکٹر طحہٰ ابڑو نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں علاج کے حوالے سے ضروری طبی مشورے فراہم کیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد نور چنا نے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ایسے فلاحی اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت کے منصوبوں کو جاری رکھا جائے گا اور مستقبل میں بھی مختلف امراض کے حوالے سے مفت طبی کیمپ منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے طبی کیمپ کے انعقاد میں تعاون کرنے والے ڈاکٹروں اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مختیارکار ماتلی معصیب جونیجو اور دیگر بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے