نومبر 2, 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جرمنی میں سیمنز ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات

0
zardari

برلن: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جرمنی کے سرکاری دورے کے دوران سیمنز ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور صدرِ مملکت کے فوکل پرسن برائے بلوچستان میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں معیاری اور سستی طبی سہولیات کی فراہمی، خصوصاً دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر صحت کی خدمات فراہم کرنے پر زور دیا۔ سیمنز کے حکام نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی آمادگی ظاہر کی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور جام خان شورو، اور جرمنی میں پاکستان کے سفیر سلمان شریف بھی شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے