اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی کا گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول حب اور ایف۔ایس۔سی/ایف۔اے ضمنی امتحانی مرکز کا دورہ
حب: اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی کا گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول حب اور ایف۔ایس۔سی/ایف۔اے ضمنی امتحانی مرکز کا دورہ، تعلیمی و امتحانی انتظامات کا جائزہ
حب: اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول حب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب نے اساتذہ کی حاضری چیک کی اور مختلف کلاس رومز کا دورہ کرکے تدریسی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کلاس رومز میں جاری تعلیمی عمل کا جائزہ لیا اور طلبہ سے مختلف سوالات پوچھے، تاکہ ان کی تعلیمی استعداد، نصاب سے متعلق معلومات اور سیکھنے کے معیار کا اندازہ لگایا جا سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے اسکول کی کمپیوٹر لیب کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی اہمیت کا جائزہ لیا۔
بعد ازاں، اسسٹنٹ کمشنر حب نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے لیے قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امتحانی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس دورے کا مقصد امتحانی مرکز میں انتظامات اور امتحانی عمل کا جائزہ لینا تھا
