ماتلی کے ڈسٹری بیوٹر مزمل کمبوہ کو بہترین کارکردگی کا سرٹیفکیٹ اور خصوصی انعام سے نوازا گیا
ماتلی: حیدرآباد کے رائل تاج ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران A-K Industries کی جانب سے مقررہ ٹارگٹ مقررہ وقت سے قبل مکمل کرنے پر ماتلی کے ڈسٹری بیوٹر مزمل کمبوہ کو بہترین کارکردگی کا سرٹیفکیٹ اور خصوصی انعام سے نوازا گیا۔اس موقع پر مزمل کمبوہ نے کہا کہ یہ اعزاز ان کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ انہوں نے A-K Industries کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی انہیں مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کے لیے محنت جاری رکھنے کا حوصلہ دے گی۔
