وندر: انگاریہ قبیلے کے سربراہ سردار اختر جان انگاریہ کے اعزاز میں حاجی سومار انگاریہ کی جانب سے شاندار عشائیہ
وندر۔لسبیلہ حب کے معروف سیاسی، سماجی و قبائلی شخصیت انگاریہ قبیلے کے سربراہ سردار اختر جان انگاریہ کی وندر آمد انگاریہ قبیلے کی معروف کاروباری شخصیت جام گروپ کے رہنما حاجی سومار انگاریہ کی جانب سے سردار اختر جان انگاریہ کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مہمانوں کی تواضع متنوع اور لذیذ کھانوں سے کی گئی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے متعدد امور اور علاقائی مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عشائیے میں جام گروپ کے مرکزی رہنما میر بہادر خان جاموٹ، میر شاہ جہان جاموٹ، معروف کاروباری شخصیت ماسٹر غلام رسول انگاریہ، میونسپل کمیٹی وندر کے سابق وائس چیئرمین محمد اسلم سوری، محمد نواز انگاریہ، محمد خان چنہ، پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے صدر ثناء اللہ انگاریہ، غلام قادر رادانی انگاریہ اور امیر بخش انگاریہ سمیت دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
