اکتوبر 6, 2026

میر علی حسن زہری کے تعلیم دوست اقدامات، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول حب میں جدید سہولیات کی فراہمی

0
Meer Ali Hassan Zehri

حب: گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول حب آج اس بات کی عملی مثال پیش کر رہا ہے کہ جب تعلیم کو ترجیح دی جائے تو تعلیمی اداروں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

میر علی حسن زہری نے 8 فروری سے قبل حب آمد کے موقع پر تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی اقدامات کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حب میں ہر شعبے میں ترقیاتی منصوبے لائیں گے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

اسی سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول حب میں 20 کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس سے اسکول کو بجلی کی فراہمی میں سہولت میسر آئی اور طلبہ کے لیے تعلیمی ماحول مزید بہتر ہوا۔

اس کے علاوہ اپنی مدد آپ کے تحت اسکول کے لیے فرنیچر کی فراہمی بھی کی گئی، تاکہ طلبہ کو بیٹھنے اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہتر سہولیات دستیاب ہوں۔

تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور میر علی حسن زہری کی جانب سے میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی بھی عمل میں لائی گئی، جبکہ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لیے لیپ ٹاپس بھی فراہم کیے گئے۔

یہ اقدامات اس سوچ کی عکاسی کرتے ہیں کہ حب کی ترقی صرف سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے تک محدود نہیں بلکہ تعلیم، نوجوانوں اور جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بھی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔

آج حب کے تعلیمی اداروں میں روشنیاں ہیں، طلبہ کے ہاتھوں میں جدید ٹیکنالوجی ہے اور تعلیمی سہولیات میں بہتری کا سفر جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے