وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پیر کے روز سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر گئے اور ان کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
کوئٹہ، 21 ستمبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پیر کے روز سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر گئے اور ان کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی محمد ہاشم کے گھر بھی گئے اور ان کے والد حاجی عبدالواحد کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے۔
