اکتوبر 6, 2026

بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کے قریب معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے. وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

0
cm-balochistan-

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں اصلاحات کے نمایاں نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، صوبے کے دور افتادہ علاقے بیکڑ میں واقع میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں تاریخ میں پہلی بار 100 بڑی سرجریز کامیابی سے مکمل کرلی گئیں۔

ہسپتال میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے کیسز سمیت 100 بڑی سرجریز کی گئیں، جبکہ آپریشن تھیٹر 24 گھنٹے فعال ہے جہاں مریضوں کو ہنگامی اور خصوصی جراحی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مقامی سطح پر جراحی کی سہولیات دستیاب ہونے کے باعث دور دراز علاقوں کے مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر آرہی ہے اور انہیں علاج کے لیے طویل فاصلہ طے کرکے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑ رہا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بیکڑ کے میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں 100 بڑی سرجریز کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہسپتال کی طبی خدمات میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہسپتال کی انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور آپریشن تھیٹر ٹیم کی مسلسل کاوشوں سے یہ اہم سنگ میل حاصل کیا گیا ہے۔ بیکڑ میں 100 بڑی سرجریز کی تکمیل دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی بہتری کا مظہر ہے۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کے قریب معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بیکڑ میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے آپریشنز کی مقامی سطح پر سہولت سے مریضوں کو بروقت علاج میسر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سہولیات کو دور دراز علاقوں تک وسعت دے کر عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے