اکتوبر 6, 2026

حب: اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن حب مہیم خان گچکی کی عوامی شکایت پر کی کارروائی

0
ac-hub

عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن حب، مہیم خان گچکی نے ڈاکخانہ روڈ پر قائم غیر قانونی پیٹرول پمپ کے یونٹس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا ہے۔ 

عوام کی جانب سے مسلسل ملنے والی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر غیر قانونی طور پر کام کرنے والے پیٹرول پمپ یونٹس کو فوری طور پر سیل کر دیا۔ سیل کیے جانے والے یونٹس میں بلوچ پیٹرولیم سروس، رند پیٹرولیم سروس ، اور حسنی پیٹرولیم سروس شامل ہیں۔ 

اسسٹنٹ کمشنر محیم خان گچکی نے اس موقع پر واضح کیا کہ یہ اقدام عوام کی سلامتی کے لئے لیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی یونٹس کے باعث کوئی ناخوشگوار واقع رونماء نہ ہو، انکا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے