اکتوبر 6, 2026

اسلام آباد پولیس کو جدید پولیسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم

0
shabaz-shareef-.islamabad-p

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کو 50 الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کی تقریب میں شرکت کی۔ نئی گاڑیاں جدید، محفوظ اور ماحول دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے استعمال ہوں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسلام آباد پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور ضروری وسائل سے لیس کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسلام آباد پولیس کو 50 الیکٹرک گاڑیوں کی حوالگی کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے الیکٹرک گاڑیوں کی چابیاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے حوالے کیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد پولیس کو جدید پولیسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس نے وزیراعظم کو وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے لیے قائم کی گئی نئی کیپٹل پٹرول فورس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ فورس وزیراعظم کے محفوظ، سمارٹ اور گرین کیپیٹل کے وژن کے تحت تشکیل دی گئی ہے، جس میں مجموعی طور پر 200 پولیس اہلکار شامل ہوں گے۔
بریفنگ کے مطابق کیپٹل پٹرول کے ہر یونٹ میں ایک مرد اور ایک خاتون پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ موٹر سائیکل سوار اہلکار بھی فوری رسپانس اور مؤثر گشت یقینی بنائیں گے۔ تمام اہلکاروں کو باڈی کیمروں سے لیس کیا جائے گا تاکہ پولیسنگ میں شفافیت، نگرانی اور جوابدہی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کیپٹل پٹرول فورس کے لیے فراہم کی گئی 50 الیکٹرک گاڑیوں سے ماہانہ تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ایندھن کی بچت ہوگی۔ ایک گاڑی کی لاگت تقریباً ساڑھے دس ماہ میں ایندھن کی بچت سے پوری ہونے کا تخمینہ ہے۔
وزیراعظم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، گرین پولیسنگ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے جدید پولیسنگ نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے