اگست 29, 2026

ڈی ایس پی ماتلی کی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس ماتلی غلام حسین کاتیار نے مسافر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تیز رفتاری، اوورلوڈنگ اور سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر وینوں اور بسوں کے ہزاروں روپے کے چالان کر دیے

0
matli-

ماتلی: ڈی ایس پی ماتلی کی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس ماتلی غلام حسین کاتیار نے مسافر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تیز رفتاری، اوورلوڈنگ اور سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر وینوں اور بسوں کے ہزاروں روپے کے چالان کر دیے۔انچارج ٹریفک پولیس ماتلی غلام حسین کاتیار، عاشق علی رستمانی نے اسٹاف کے ہمراہ شہر اور گردونواح میں مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ اس دوران متعدد گاڑیوں کے کاغذات، رفتار اور مسافروں کی گنجائش کا جائزہ لیا گیا۔ٹریفک پولیس حکام نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں مقررہ رفتار سے تجاوز نہ کریں اور گاڑیوں میں گنجائش سے زائد مسافر سوار نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے