جولائی 15, 2026

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل فارمز اینڈ فیڈ ریسورسز نے ٹینڈر طلب کر لیے

0

ڈائریکٹر جنرل فارمز اینڈ فیڈ ریسورسز، کوئٹہ نے مالی سال 2026-27 کے لیے زندہ جانوروں (Live Animals) کی فراہمی کے سلسلے میں اہل اور رجسٹرڈ فرموں سے الیکٹرانک ٹینڈر طلب کر لیے ہیں۔ محکمہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق تمام بولیاں صرف الیکٹرانک پبلک پروکیورمنٹ سسٹم (EPPS) کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی، جبکہ کسی بھی قسم کی فزیکل بولی وصول نہیں کی جائے گی۔

ٹینڈر نوٹس کے مطابق بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (BPPRA) کے قواعد 2014 کے تحت خریداری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ BPPRA کے الیکٹرانک پروکیورمنٹ سسٹم میں رجسٹرڈ ہوں، فعال ٹیکس دہندگان (Active Tax Payer List) میں شامل ہوں، سیلز ٹیکس رجسٹریشن رکھتے ہوں اور گزشتہ تین برسوں میں کم از کم 40 لاکھ روپے مالیت کے اسی نوعیت کے منصوبے مکمل کر چکی ہوں۔ اسی عرصے میں سالانہ کاروباری حجم بھی کم از کم 40 لاکھ روپے ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق بولی کے ساتھ 2 فیصد بڈ سیکیورٹی بینک گارنٹی یا ڈپازٹ ایٹ کال کی صورت میں جمع کرانا لازمی ہوگا، جبکہ ٹینڈر دستاویزات کی فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ مشترکہ سرمایہ کاری (JV) کی اجازت نہیں ہوگی اور بلیک لسٹ فرمیں اس عمل میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہوں گی۔
محکمہ کے مطابق ٹینڈر دستاویزات BPPRA کی ویب سائٹ سے حاصل اور ملاحظہ کی جا سکتی ہیں، جبکہ بولیاں 30 جولائی 2026 کو دوپہر 12 بجے تک صرف آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی۔ موصول ہونے والی بولیاں اسی روز دوپہر ایک بجے EPPS سسٹم کے ذریعے کھولی جائیں گی۔
ڈائریکٹر جنرل فارمز اینڈ فیڈ ریسورسز نے تمام اہل سپلائرز اور فرموں کو مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق بروقت اپنی بولیاں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے تاکہ خریداری کا عمل شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے