نومبر 3, 2026

بدین کے قریب گاؤں مصری بتڑ کے رہائشی ظہوراں منڈھرو نے اپنے شوہر محمد علی مندرو کے ہمراہ پریس کانفرنس

0
badin-news

ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) بدین کے قریب گاؤں مصری بتڑ کے رہائشی ظہوراں منڈھرو نے اپنے شوہر محمد علی مندرو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بااثر زمیندار حنیف مندرو کی مبینہ ایماء پر اعجاز مہیڑ اور ملوک خاصخیلی انہیں اور ان کے مویشیوں ایک بھینس، 5 بکریوں اور 2 بھیڑوں سمیت زبردستی سوزوکی میں ڈال کر لے گئے۔ حیدرآباد پہنچنے پر اس کے شوہر کو اتار دیا گیا جبکہ اسے ٹنڈوباگو منتقل کیا گیا۔خاتون کے مطابق ٹنڈوباگو میں مبینہ طور پر ایک ماہ تک اس سے زیادتی کی جاتی رہی تاہم وہاں رہنے والی ایک خاصخیلی خاتون کی مدد سے موقع ملنے پر وہ فرار ہوکر رات کے وقت اپنی والدہ کے گھر پہنچ گئی۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کے مویشی بھی فروخت کردیئے گئے ہیں۔میاں بیوی کا کہنا تھا کہ واقعے کے حوالے سے بدین پولیس سے متعدد بار رجوع کرنے کے باوجود مبینہ طور پر بااثر افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ مبینہ اغوا اور زیادتی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، مویشی واپس دلائے جائیں اور انہیں تحفظ فراہم کرکے انصاف کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے