نومبر 3, 2026

بدین کے قریب گاؤں بلوچو لغاری کے رہائشی چانڈیا برادری کے افراد نے زمین اور پلاٹ اپنے نام لکھنے کے لیے مبینہ دباؤ ڈالنے، توڑ پھوڑ، مارپیٹ اور دھمکیاں دینے کے خلاف ایوانِ صحافت بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

0
badin-

ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) بدین کے قریب گاؤں بلوچو لغاری کے رہائشی چانڈیا برادری کے افراد نے زمین اور پلاٹ اپنے نام لکھنے کے لیے مبینہ دباؤ ڈالنے، توڑ پھوڑ، مارپیٹ اور دھمکیاں دینے کے خلاف ایوانِ صحافت بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر عبدالجبار چانڈیو، عبدالعزیز چانڈیو اور رفیق احمد چانڈیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کا بھائی عبدالخالق چانڈیو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں انہیں زمین اور پلاٹ اس کے نام منتقل کرنے اور گھر خالی کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔مظاہرین کے مطابق معاملے کی شکایت علاقے کے معزز رئیس عبدالرحمان خان چانڈیو سے کی گئی جنہوں نے عبدالخالق کو آئندہ کسی قسم کی زیادتی سے منع کیا تاہم دو روز بعد رات گئے وہ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ان کی دکان میں داخل ہوا اور توڑ پھوڑ کے بعد عبدالجبار چانڈیو اور اس کے بیٹے پر حملہ کردیا۔ علاقہ مکینوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو چھڑایا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر زمین اور پلاٹ اس کے نام نہ کرنے کی صورت میں انہیں اور ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔ چانڈیا برادری نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر مبینہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے